تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جسم ٹکڑے ٹکڑے، انٹرنیٹ پر وائرل دہشت ناک تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی

انٹرنیٹ پر ایسی دل دہلا دینے والی تصاویر وائرل ہوئیں، جس میں اسپتال میں داخل مریض کے جسم کٹا پٹا ہوا دکھایا گیا ہے، ان تصاویر کو دیکھ کر صارفین خوف زدہ ہوگئے۔

انٹرنیٹ پر ویسے تو آئے روز تصاویر سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین کو بعض اوقات خوشگوار حیرت ہوتی ہے تو کچھ کو دیکھ کر وہ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

ان دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایسی تصاویر وائرل ہوئیں جنہیں دیکھ کر صارفین بہت زیادہ خوفزدہ ہوئے۔

پہلے تصاویر کی بات کرلی جائے تو اُس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اسپتال کے بستر پر لیٹا ہوا ہے جس کے پیچھے بیڈ نمبر ایک لکھا نظر آرہا ہے۔

تصویر میں بستر پر لیٹے ہوئے شخص کے ہاتھ پیر کٹے ہوئے ہوئے جبکہ کچھ اعضا بالکل علیحدہ بھی ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بہت زیادہ خوفزدہ ہوئے مگر جب اُن کے سامنے حقیقت آئی تو وہ حیران رہ گئے۔

تصویر میں نظر آنے والا شخص تو اصلی ہے مگر  بیڈ اور اُس پر نظر آنے والے کٹے پٹے ہاتھ پیر دراصل اصلی نہیں بلکہ یہ کیک ہے۔ جو فرمائش پر کیک بنانے والی کمپنی نے تیار کیے۔

کیک بنانے والے ماہر نے اپنے فن میں اس قدر صفائی دکھائی کہ اُس نے اپنے کیک میں نہ صرف اسپتال کا منظر دکھایا بلکہ ساتھ ہی ایک چھوٹی ٹیبل بھی بنائی جس پر لیمپ رکھا نظر آرہا تھا جبکہ ایک خاتون ہاتھ میں پلیٹ تھامے بھی نظر آرہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس کیک کو ’ہائپر رئیل اسٹک کیک‘ کہا جاتا ہے جو انسانی زندگی کی عکاسی کرتے ہوئے تیار کیا جاتا ہے۔

اس کیک کی تصویر بنانے والے فوٹو گرافر نے منظر کو کچھ اس طرح کیمرے میں محفوظ کیا کہ دیکھنے والے اسے اصلی سمجھ رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -