پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

انٹرپول چیف کا سراغ مل گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: ہانگ کانگ کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرپول چیف کی گمشدگی کے حوالے سے گزشتہ روز اطلاعات سامنے آئیں تھیں جس کے بعد فرانسیسی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

مینگ ہونگ کی اہلیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اُن کا اپنے شوہر سے آخری رابطہ 29 ستمبر کی شام ہوا اُس کے بعد فون کال یا میسج پر کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ انٹرپول چیف کا تعلق چین سے تھا اور وہ اپنے ملک سے فرانس واپسی پر اچانک لاپتہ ہوئے۔

- Advertisement -

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے انٹرپول سربراہ کا سراغ لگا لیا وہ لاپتہ نہیں ہوئے۔ اسی طرح ہانگ کانگ کے اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ 64 سالہ مینگ کو چین میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: انٹرپول چیف لاپتا، فرانسیسی پولیس نے تحقیقات شروع کردی

انٹرپول نے اپنے سربراہ کی گمشدگی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ادارہ اپنے چیف کی گمشدگی سے نہ صرف باخبر ہے بلکہ ہمیں اُن کا سراغ بھی مل گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس نے انٹرپول کے سربراہ کی گمشدگی کا معاملہ چین کے ساتھ سفارتی سطح پر اٹھایا ہے تاکہ معاملے پر کوئی پیشرفت سامنے آسکے۔

دوسری جانب چین کی حکومت نے مینگ ہونگ کو تحویل میں لینے کی تردید کرتے ہوئے ایسی خبروں کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

واضح رہے کہ نومبر 2016 میں مینگ ہوننگ وی چار سال کے لیے انٹرپول کے صدر منتخب ہوئے تھے، انہوں نے منتخب ہوتے ہی انٹرپول کے صدر مرلی بالیسٹرزی سے چارج لیا تھا۔

تنظیم کے نئے صدر کے طور پر مینگ کا فرض جنرل اسمبلی میں ہونے والے فیصلوں کے نفاذ کو یقینی بنانا اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت شامل تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں