کراچی: انٹرپول پاکستان نے یو اے ای میں فیصل آباد پولیس کو مطلوب 3 ملزمان پکڑ لیے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے فیصل آباد پولیس کو مطلوب 3 ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا، ملزمان کو فیصل آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں محمد ذیشان، محمد عثمان اور محمد ثقلین شامل ہیں، ملزمان کے خلاف اغوا اور جنسی زیادتی کے تحت مقدمات درج تھے۔
متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیے تھے، بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول یو اے سی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔