پیر, جون 17, 2024
اشتہار

8 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے انٹرپول نے ایک کارروائی میں 8 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم رفیق احمد سعودی عرب سے گرفتار ہو گیا، ملزم کو کراچی ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

ملزم رفیق احمد پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، سال 2016 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، اس کے خلاف تھانہ جمال، ڈی جی خان میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے رواں سال کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 50 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا، رواں سال اغوا ہونے والی کمسن بچی کو بھی دبئی سے بازیاب کرایا گیا، گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا اور کرپشن کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کیے تھے، گرفتار ہونے کے بعد ملزمان کو ایئرپورٹس پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی کو سراہا، اور کہا کہ این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے، اور سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے لیے دنیا میں اب کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں