اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

امید ہے اگلے ہفتے نوازشریف کیلئے الوداعی تقریب ہوگی، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اگلا ہفتہ نوازشریف کی وزارت عظمیٰ کا آخری ہفتہ ہوگا، اسلام آباد میں بڑی الوداعی تقریب منعقد ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک امریکی اخبارکو انٹرویو کے دوران کیا، عمران خان نے کہا کہ کرپشن کی سیاہ رات اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہی ہے، مجھے امید ہے کہ اگلا ہفتہ نوازشریف کا آخری ہفتہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے وزیر اعظم کیلئے اسلام آباد میں ایک بڑی الوداعی تقریب منعقد ہوگی، پاناما لیکس میں نوازشریف اور ان کے بچوں کے نام آئے ہیں۔


مزید پڑھیں: اگلے ہفتے نیا پاکستان بننے جا رہا ہے، عمران خان


شریف خاندان سے رسیدیں دکھانے کا تقاضا کیا تھا لیکن وہ اسے دکھانے میں ناکام رہے، شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا اور فراڈ کیا، اب شریف خاندان کے خلاف اب کرمنل کارروائی ہوگی، آرٹیکل 63،62تحت نوازشریف نااہل ہوچکے ہیں۔


مزید پڑھیں: نوازشریف30سال سےاحتساب کےعمل سےبھاگ رہےتھے، اب پکڑے جا چکے ہیں، عمران خان


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں