جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی ملک دشمن ریلیاں نکالنے کی اجازت دینے کی مخالفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ اعجاز چوہدری نے نے کہا ہے کہ جمہوری رویت اجازت نہیں دیتی کہ اداروں کی عزت کو سرعام پامال کیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر داخلہ اعجا چوہدری نے ملک دشمن ریلیوں کی مخالفت کرتے ہوئے اپوزیشن کی تحریک کو ریاست مخالف قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجرم نواز شریف باہر بیٹھ کر ریاست مخالف پروپیگنڈا کررہے ہیں، جمہوری روایت اجازت نہیں دیتی کہ اداروں کی عزت سر عام پامال کی جائے۔

اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ریاست کمزور نہیں ہے کہ ایسے لوگوں کے آگے گھٹنے ٹیک دے، ریاست مخالف ایجنڈا ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے ہے۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کا تحفظ ہمارا فرض ہے،کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں