ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے سفارتخانہ پاکستان میں کورونا وبا سے متاثرہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد کیلئے انٹرویو پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے،ڈرائیور،لیبر، بلاک ورکرز، میسن، کارپینٹر، پینٹر، الیکٹریشن اپلائی کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانےمیں نوکریوں کےحوالے سے اعلان پر پیش رفت سامنے آئی ، دارالحکومت ریاض کے سفارتخانہ پاکستان میں آج انٹرویو پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اقامہ کی میعاد ختم ہوئےایک سال سےکم مدت والےموقع سےفائدہ اٹھا سکیں گے ، ڈرائیور،لیبر، بلاک ورکرز، میسن، کارپینٹر، پینٹر، الیکٹریشن اپلائی کر سکتے ہیں ، کورونا وبا سے متاثرہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد کے لیے سنہری موقع ہیں۔
اعلیٰ تعلیم یافتہ پیشوں کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جائیں گے جبکہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کیلئے بھی خصوصی اعلان کیا جائے گا۔
پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ پاکستانی جن کے اقامے کی میعاد ایک سال پہلے ختم ہوئی اور وہ نوکری کی تلاش میں ہیں، دو ستمبر کو اپنے کاغذات کے ہمراہ دوپہر تین بجے تک سفارت خانے پہنچ جائے۔