اسلام آباد/کراچی: عالمی آڈیٹرنے ایکپسیرس کی جانب سے ریٹنگ میں ٹمپرنگ کی تصدیق کردی جس کے ردعمل میں پی بی اے نے ایکسپریس نیوزکوجواب جمع کرانے کیلئے مزید دس روز کی مہلت دیدی۔
پاکستان براڈکاسٹنگ اتھارٹی نےریٹنگ میں گڑبڑکرنے کے معاملے پرغیرجانبدارانہ تحقیقات کیلئے عالمی آڈیٹرسےتحقیقات کرائی۔ انٹرنیشنل آڈیٹر نے تحقیقات کے بعد میڈیا لاجک کی اس بات کی تصدیق کی کہ ایکسپریس نے ریٹنگ کے معاملے پرگڑبڑکی ہے۔
عالمی آڈیٹر کاکہنا تھا کہ ریٹنگ میں ٹمپرنگ کے معاملے میں میڈیالوجک کی شکایت جائزتھی۔
پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن کےبورڈآف ڈائریکٹرزکےاجلاس میں ریٹنگ میں ٹمپرنگ کےمعاملےپرعالمی آڈیٹرکی رپورٹ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پی بی اے کے مطابق ایکسپریس ٹی وی شوکازکےجواب میں جواب داخل کرانےمیں ناکام رہا۔
جس پر پی بی اے نے ایکسپریس کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید دس دن کی مہلت دیدی ہے جبکہ معاملے کے حل تک پی بی اے میں ایکپریس کی رکنیت معطل رہے گی۔