پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

عائشہ گلالئی کی نا اہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عائشہ گلالئی کی نا اہلی کے لیےاسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ بغیر ثبوت الزام لگانا عائشہ گلالئی کی نا اہلی کےلیے کافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کی نا اہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی گئی، درخواست ایڈووکیٹ کلثوم خالق نے دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسپیکر قومی اسمبلی اور عائشہ گلالئی کوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پرالزام لگائے جو ثابت نہیں ہو سکے، بغیر ثبوت الزام لگانا عائشہ گلالئی کی نا اہلی کےلیے کافی ہے۔

دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن کو نا اہلی کی نوٹی فکیشن جاری کرنےکی ہدایت دی جائے۔

واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا  اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر سنگین الزام جبکہ عمران خان اور رہنماؤں کے کردار پرانگلی اٹھادی تھی۔


مزید پڑھیں :  تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں، عائشہ گلالئی


عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ پارٹی میں عزت دارخواتین کی عزت نہیں، چئیرمین خود بھی خواتین کی عزت نہیں کرتے، پارٹی میں اخلاقیات نہیں اس لیے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور قیادت خواتین کارکنان کو نازیبا میسجز کرتی ہے، جس کی وجہ سے کئی خواتین کارکنان نالاں ہیں، میں این اے ون کا ٹکٹ نہیں مانگا، نہ ہی جلسے میں تقریر کا معاملہ تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں