تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

جائیداد کی خرید وفروخت اور منتقلی کیلیے نیا نظام لانے کا فیصلہ

نادار نے جائیداد کی خریداری، فروخت اور منتقلی کیلیے بائیو میٹرک تصدیق پر مبنی نیا نظام لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نادرا جائیداد کی خرید وفروخت اور منتقلی کیلئے بائیو میٹرک تصدیق پرمبنی نظام تیار کریگا جس کے لیے نادرا اور سی ڈی اے کے درمیان بائیو میٹرک تصدیق پر مبنی نظام کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ جائیداد کی خریداری، فروخت اور منتقلی کی سالانہ 20 ہزار ٹرانزیکشنز ہوتی ہیں، بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم ایک ڈیجیٹل نظام ہے جو جعلسازی کی کوششوں اور خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ مالی سال 2022-23 کے وفاقی بجٹ میں ایک سے زائد گھر پر خصوصی ٹیکس فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ: کن گھروں پر ٹیکس لگایا گیا ہے؟

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اس حوالے سے اپنی بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ غیر منقولہ اثاثوں کی خریدوفروخت سےحاصل منافع کی شرح مختلف ہو گی غیرمنقولہ اثاثوں کی خریدوفروخت پر پہلے سال 15 فیصدٹیکس لیا جائے گا جب کہ غیرمنقولہ اثاثوں کی چھ سال بعد فروخت پر کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -