سعودی وزارت حج وعمرہ کی متعارف کردہ ’’نسک‘‘ ایپ نے زائرین کے لیے سستے پیکیجز متعارف کروائے ہیں۔
سعودی وزارت حج کے مطابق عمرہ زائرین کے لیے مختلف سستے پیکج فراہم کیےجا رہے ہیں جن کی شروعات 830 ریال سے کی گئی ہے۔
- Advertisement -
اس پیکج میں مکہ اور مدینہ آمد میں آسانی اور زائرین کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ پیکیج میں عمرہ ویزہ، انشورنس، مکہ مکرہ میں پانچ راتوں کے قیام کی فیس شامل ہے۔
عمرہ زائرین کے نجی اخراجات سمیت کھانے پینے یا ٹکٹ کی رقم پیکیج میں شامل نہیں۔
زائرین کی سہولت کے لیے نسک میں حرمین ایکسپرین ٹرین کی ویب سائٹ کو بھی لنک کر دیا گیا ہے جس سے سفر کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔