اشتہار

اب تک کے بہترین ایپل آئی پیڈز متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

ایپل کمپنی نے اب تک کے بہترین آئی پیڈز متعارف کرا دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کے اپ گریڈ ٹیکنالوجی کے حامل بہترین آئی پیڈز سامنے آئے ہیں، جنھیں کمپنی کے سب سے بہترین آئی پیڈز قرار دیا جا رہا ہے۔

موبائل اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فونز، واچ اور ایئرپوڈ متعارف کرانے کے ایک ماہ بعد، اب آئی پیڈز (لیپ ٹاپس) متعارف کرائے ہیں، ’آئی پیڈ‘ اور ’آئی پیڈ پرو‘ کو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

آئی پیڈ پرو

کمپنی کا سب سے بہترین لیپ ٹاپ آئی پیڈ پرو ہے، جو گزشتہ برس متعارف کرائے گئے آئی پیڈ کے مقابلے میں 15 فی صد تیز ہے، جسے 11 انچ اور تقریباً 13 انچ اسکرین کے دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے، اس میں ایم ٹو کی اپ گریڈ ٹیکنالوجی کی چِپ اور پراسیسر استعمال کیے گئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ایم ٹو کی ٹیکنالوجی سے نیا ’آئی پیڈ پرو‘ گرافکس اور ویڈیو ڈیزائننگ میں 40 فی صد تیز چلے گا اور اس کا رزلٹ حیران کن ہوگا۔

آئی پیڈ پرو فلم اسٹوڈیو کے سسٹم سے لیس ہے، جس کی مدد سے لوگ بہترین کوالٹی کی ویڈیو ایڈیٹنگ، ویڈیو ریکارڈنگ اور گرافکس ڈیزائننگ کر سکیں گے، آئی پیڈ پرو کی اسکرین اور ساؤنڈ سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے، جس سے لوگ فلم دیکھتے وقت ایسا محسوس کریں گے کہ وہ سینما میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

آئی پیڈ پرو میں 10 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی ہے، یہ فون کالز اور میٹنگ کے وقت بھی فوکسڈ رہے گا، اس کے بیک پر 12 اور 10 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں، جن سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان سے فلمی ویڈیوز بنائی جا سکتی ہیں، کمپنی کے مطابق آئی پیڈ پرو کے کی بورڈ میں فنگرپرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے۔

آئی پیڈ پرو کی ابتدائی قیمت 800 امریکی ڈالر تک یعنی پاکستانی ایک لاکھ 70 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

آئی پیڈ

اس ابتدائی قیمت 450 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے، آئی پیڈ ایم ٹو پراسیسر کے ساتھ 10 جنریشن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

10 انچ اسکرین کے ساتھ اس میں بھی سیلفی اور بیک کیمرا اپ گریڈڈ ہے، اس میں ٹیکنالوجی نیکسٹ جنریشن کی استعمال کی گئی ہے، اس آئی پیڈ میں بھی گرافکس، ویڈیو ایڈیٹنگ اور ویڈیو ریکارڈنگ کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں