بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اساتذہ کےلیے ڈیجیٹل نظام متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

‏وزیرتعلیم کے احکامات پر محکمہ کالج ایجوکیشن نے سینٹرلائزڈ بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرا دیا۔

سندھ کے تمام سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی حاضریاں اب بایو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گی۔ یہ اقدام اساتذہ کی مسلسل غیرحاضری کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی اکثریت کوچنگ سینٹروں سے منسلک ہے۔کالجوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کے باعث طلبہ کی اکثریت بھی کالجوں سے غیر حاضر رہتی تھی۔

ڈیجٹل سسٹم کو سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ کالجز کے دفتر سے مانیٹر کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم اچانک کسی کالج پرنسپل اور اساتذہ کی حاضری چیک کر سکتے ہیں تمام تر رپورٹس محکمہ کے ویب پورٹل پر اپ ڈیٹ کردیں ہیں۔

اب تمام اسٹاف اپنے پروفائل کے ساتھ روزانہ، ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ حاضری رپورٹ بھی دیکھ سکتا ہے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں