پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کیلیے زبردست سہولت متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے ایک نئی سہولت بیگ فری سفر کے نام سے متعارف کرائی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ سہولت سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹص پر متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کو اپنی رہائش سے سفر کی کارروائی مکمل کرانے اور پرواز کے وقت سے قبل لگیج کرانے کی سہولت حاصل ہوگی۔

متعلقہ حکام کے مطابق نئی سہولت کا اہم مقصد یہ ہے کہ مسافروں کو ایئرپورٹس پر کم سے کم انتظار کرنا پڑے اور اپنی رہائش سے ائیرپورٹ تک سامان لادنے کی زحمت سے بچایا جائے۔ اس سہولت پر سال رواں کی پہلی سہ ماہی سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

مطارات ہولڈنگ کمپنی کا کہنا ہے یہ سہولت افراد اور گروپوں دونوں کو میسئر ہوگئی تاہم اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے سروس میں شامل فضائی کمپنیوں میں سے ایک پر بکنگ ہونا لازمی ہے۔ اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے مسافروں کی تمام مطلوبہ سفری دستاویزات مکمل ہونی چاہئیں اور لگیج میں کوئی ممنوعہ اشیا موجود نہ ہو۔

واضح رہے کہ مطارات ہولڈنگ کمپنی سعودی عرب کے ایئرپورٹس کے انتظامات کرتی ہے اور یہ اپنی ماتحت کمپنیوں کے ذریعے 27 ایئرپورٹس کے انتظامات چلا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں