بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

ٹارگٹ کلرز نے وکیل عرفان مہر کو کیسے قتل کیا ؟ تفتیشی حکام کے اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں تفتیشی حکام نے بتایا ٹارگٹ کلرز نے کارسے10سیکنڈ کا فاصلہ برقراررکھا، ملزمان ممکنہ طور پر جوہر چورنگی کے راستے سے آئے تھے اور واردات کے بعد ملزمان واپس ڈبل روڈ کی جانب گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ٹارگٹ کلرزنے کیسے پیچھا کیا، کن راستوں سےآئےاورکہاں سے گئے؟ اس حوالے سے تفتیشی حکام نےمختلف مقامات کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجزحاصل کرلی ہیں۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ ٹارگٹ کلرز نے کارسے10سیکنڈ کا فاصلہ برقراررکھا، ٹارگٹ کلرکی تصاویرمزیدقریب سےحاصل کرلی گئی ہیں جبکہ نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزمان پیچھا کررہے ہیں تاہم ملزمان کی موٹرسائیکل کا نمبر تاحال حاصل نہ ہوسکا۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کےزیراستعمال فون کاڈیٹاحاصل کررہےہیں، اجرتی قاتل اورذاتی دشمنی کے پہلو پر بھی تفتیشی جاری ہے۔

تفتیشی حکام نے کہا ملزمان ممکنہ طور پر جوہر چورنگی کے راستے سے آئے تھے اور واردات کے بعد ملزمان واپس ڈبل روڈ کی جانب گئے اور ڈبل روڈ سے ملزمان راڈو چوک کی جانب فرار ہوئے۔

راڈوچوک سےایک راستہ منورچورنگی دوسراجوہرچورنگی جاتاہے، ملزمان آگےکہاں گئےجلدپتہ چلالیں گے، جیوفینسنگ ،عینی شاہدین کے بیان سے تفتیش آگے بڑھے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں