کراچی:پی آئی اے طیارہ حادثے کی عبوری رپورٹ سامنے آنے کے بعد مبینہ جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا،ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا جعلی لائسنس کے حامل تمام پائلٹس کو جہاز بھی اڑانے نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے کی عبوری رپورٹ سامنے آنے کے بعد کپتانوں کے جعلی لائسنس کا معاملے پر پی آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا، مبینہ جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا۔
پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے ڈی جی سی اے اے کو خط لکھا ، پی آئی اے کے سی ای او کی جانب سے گذشتہ دو روز کے دوران 2خط لکھے گئے۔
جس میں کہا گیا کہ فوری طور پر جعلی لائسنس کے حامل کپتانوں کی لسٹ فراہم کی جائے، قواعد کے تحت کپتانوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے گا، جعلی لائسنس کے حامل تمام پائلٹس کو جہاز بھی اڑانے نہیں دیں گے۔
ایئر مارشل ارشد ملک نے ڈی جی سی اے اے سے فہرست جلد بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جعلی لائسنس والے پائلٹس فلائٹ سیفٹی کیلئے شدید خطرہ ہے۔
سی ای او کا کہنا تھا کہ سی اے اے کی جانب سے پی آئی اے کے150پائلٹس کی لسٹ فراہم کی جائے، پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ جعلی لائسنس کے حامل پی آئی اے تمام ایسے پائلٹس کو گراونڈ کر رہی ہے، تاہم گراونڈ کرنے کیلئے سی اے اے کی جانب سے سرکاری طور پر فہرست مطلوب ہے۔