بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

پاکستان اسٹیل میں سب سے بڑی چوری کی تحقیقات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسٹیل میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے لیے خط لکھ دیا۔

اسٹیل ملز کے مختلف شعبوں اور مین پلانٹ سے 10ارب روپے کا میٹریل اور ویسٹ چوری کر لیا گیا۔ شعبہ جاتی تحقیقات میں سینئر انتظامی افسران کے ملوث ہونے کے انکشاف ہوا ہے۔

چوری میں سینئر انتظامی افسران کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی ایف آئی اے کو فراہم کردیے گئے۔

وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اربوں روپے کی چوری میں سینئر انتظامی افسران ملوث ہیں۔

خط کے مطابق ایف آئی انکوائری کرکے چوری میں ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں