ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث بینکرز کیخلاف کارروائی شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملک بھر کے بینکرز کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 8 بینک منیجرز کے خلاف مقدمات کا اندراج کر لیا گیا۔ مقدمات اسلام آباد، کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں درج کیے گئے۔

فیصل آباد سے ایک بینک منیجر ذیشان شوکت کو گرفتار کر لیا گیا جس سے 12 مختلف کمپنیوں کی اسٹیمپ برآمد کیے گئے۔ ملزم کے موبائل فون سے کروڑوں روپے حوالہ ہنڈی سے بھجوانے کا ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مختلف بینک منیجرز کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئیں۔ ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ایکسچینج کمپنیوں کی دفاتر کی مکمل چھان بین کا حکم جاری کر دیا۔

حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث بینکرز کیخلاف کارروائی شروع

حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث بینکرز کیخلاف کارروائی شروع

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں