تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آسٹریلوی اسکولوں دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد بند

کینبرا : آسٹریلیا میں درجنوں اسکول دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد بند کردئیے گئے، پولیس تاحال شرانگیزوں کا پتہ لگانے میں ناکام ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہر سڈنی کے درجنوں اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے اسکولوں کو فوری طور پر خالی کردیا تھا۔

دھمکی آمیز ای میل 20 اسکولوں کو بھیجی گئی تھی جس میں دہشت گردانہ حملے کی دھمکی دی گئی تھی تاہم کسی بھی جگہ کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

پولیس ای میل کرنے والے افراد کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے تاہم ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دوپہر تک اسکولوں کو خالی رکھا گیا بعد ازاں اسکول دوبارہ کھول دئیے گئے۔

Comments

- Advertisement -