اتوار, مارچ 30, 2025
اشتہار

اسکول میں 40 طلبہ کے ہاتھ کس نے کاٹے؟ سنسنی خیز واقعہ کی تحقیقات شروع

اشتہار

حیرت انگیز

ایک پرائمری اسکول کے 40 کے قریب طلبہ کے ہاتھوں پر کٹ کے نشانات دیکھ کر علاقے میں خوف پھیل گیا محکمہ تعلیم نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

یہ چونکا دینے والا سنسنی خیز واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے امریلی ضلع کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے کے ایک گاؤں کے سرکاری پرائمری اسکول کے تیس سے چالیس طلبہ کے ہاتھوں پر کٹ کے نشانات پائے گئے ہیں۔ یہ دیکھ کر گاؤں میں خوف پھیل گیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ اسکول کے کئی طلبہ جن کی تعداد 30 سے 40 کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ ان کے ہاتھوں پر کٹ کے نشانات پائے گئے ہیں۔

​​40 طالبات کے ہاتھوں پر چوٹوں کے نشانات پائے گئے

ایک ساتھ اتنے بچوں کے ہاتھوں پر ایک ہی طرح کے کٹ کے نشانات دیکھ کر طلبہ کے والدین اور گاؤں کے لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں جب کہ طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

گاؤں کے سرپنج جے سکھ بھائی نے واقعہ کا علم ہونے پر محکمہ تعلیم اور پولیس سے تمام معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

​​40 طالبات کے ہاتھوں پر چوٹوں کے نشانات پائے گئے

امریلی کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کشور میانی نے واقعہ کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات شروع کراتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے زخمی ہونے کے ساتھ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائے گی کہ طلبہ اسکول کے اوقات میں زخمی ہوئے یا کسی اور طریقے سے انہیں یہ زخم لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لیے اسکول کے تمام اساتذہ، طلبہ اور اگر ضروری ہوا تو ان کے والدین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں