جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دعا زہرا کیس کی تفتیش کون کرے گا؟ نیا حکمنامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دعا زہرا کیس کی تفتیش کو ایس آئی یو منتقل کردیا گیا ، اب  ایس آئی یو آفسر ڈی ایس پی سعید رند کیس کی تفتیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دعازہرا کیس کی تفتیش کو ایس آئی یو منتقل کردیا گیا ، اس حوالے سے ڈی آئی جی سی آئی اے نے باقاعدہ حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

جس میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات پر تفتیش کو منتقل کیا گیا ہے، دعازہرا کیس کی تفتیش اب ایس آئی یو افسر ڈی ایس پی سعید رند کریں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے اس سے قبل اے وی سی سی افسر شوکت شاہانی تفتیش کررہے تھے۔

یاد رہے دعا زہرا بازیابی کیس سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی تھی ، جس میں حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کے وکیل نے دعا کو کراچی منتقل کرنے کی حمایت کی۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ چونکہ مقدمہ کراچی میں زیرسماعت ہےاس لیےریاستی تحویل میں لڑکی کوکراچی منتقل کیا جائے۔

جس پر جسٹس محمداقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے تھے کہ جرم کراچی میں ہوا، مقدمہ کراچی میں ہےتوسماعت بھی کراچی میں ہوگی، لڑکی کو کراچی لانا ہوگا،کراچی میں بھی لڑکی کوکوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا پولیس نے اعتراف کیا ہے دعا زہرا کے اغوا کے وقت ظہیر کراچی میں تھا، لڑکی کو والدین نہیں بلکہ شوہر سے جان کا خطرہ ہے لیکن وکیل صفائی کا یہی اصرارتھالڑکی کوکراچی منتقل نہیں کیاجاسکتا۔

جس پر عدالت نے قرار دیا دعا زہرا کم عمر ثابت ہوچکی ہے، اس کےبیان کی کوئی اہمیت نہیں، چاہتے ہیں جہاں کیس زیر التوا ہےلڑکی کووہیں کےشیلٹرہوم میں رکھا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں