اسلام آباد: چاروں صوبوں میں اہم شخصیات کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں، نیب کی فہرست میں مجموعی طور پر 71 شخصیات کے نام شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں میں اہم شخصیات کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں، نیب کی فہرست میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، بابر غوری، ڈاکٹر عاصم کے نام شامل ہیں۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سہیل انور سیال، رؤف صدیقی، جام خان شورو، میئر کراچی وسیم اختر، اعجاز جکھرانی، لیاقت جتوئی، صبغت اللہ راشدی، صدیق میمن کے خلاف نیب تحقیقات کررہی ہے۔
کرپشن کیسز کی تحقیقات میں سابق آئی جی غلام حیدر جمالی، تیمور تالپور، منظور وسان، وزیر دفاع پرویز خٹک، انجینئر امیر مقام، عاصمہ ارباب عالمگیر اور اکرم درانی کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر، سینیٹر عثمان سیف اللہ، اعظم خان، طارق حیات کے نام شامل ہیں۔
سندھ میں اہم شخصیات کے خلاف 19 کرپشن کیسز کی تحقیقات جاری ہیں، خیبرپختونخوا میں 19 کرپشن کیسز کی تحقیقات ہورہی ہیں اسی طرح بلوچستان میں 9 کرپشن کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔
اسی طرح پنجاب میں 20 اہم شخصیات کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات ہورہی ہیں، سندھ میں وزیر اعلیٰ سمیت سابق وزراء کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور شوکت عزیز کے نام بھی شامل ہیں، ثناء اللہ زہری، اسلم رئیسانی، طارق فضل چوہدری، انجم عقیل کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔