بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پشاور دھماکے کا مقدمہ درج ، مدرسےمیں زیرتعلیم ایک طالبعلم زیرِ حراست

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : دیرکالونی دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا،  دھماکے کی تحقیقات جاری ہے، تحقیقاتی ٹیم  نے مدرسے میں زیرتعلیم ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاورکی دیر کالونی کی مسجد میں دھماکہ کےدوسرے روزشہر کی فضاء سوگوار ہے، دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ اغہ میر جانی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج ہوا، جس میں قتل،اقدام قتل،دہشت گردی،دھماکا خیزمواد کی دفعات شامل کی گئیں۔

مسجد انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد و مدارس کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے جبکہ پولیس نے شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر نگرانی مزید سخت کردی ہے۔

دوسری جانب دیرکالونی دھماکے سےمتعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، سی ٹی ڈی، پولیس، قانون نافذکرنیوالےادارےتحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مدرسےاور آنےوالے طلبا کی ریکی کی گئی، گزشتہ روز مدرسے کےغسل خانوں میں مرمتی کام بھی جاری تھا تو مرمتی کام کرنیوالے مزدوروں سے بھی تفتیش جاری ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ مدرسے میں زیر تعلیم ایک طابعلم کو حراست میں لے لیا ہے ، جس سے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر طلبا کا ریکارڈ ، کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے۔

مشتبہ شخص کےبیگ رکھنےسےمتعلق عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے جبکہ علاقہ مکینوں کاڈیٹابھی جمع کرلیاگیاہے، متاثرہ مدرسے میں درس و تدریس کا عمل ایک ہفتےتک معطل رہے۔

یاد رہے پشاور کے مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں سات افراد شہید اور چھیانوے زخمی ہوگئے تھے ، پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، جس میں پانچ سے چھ کلو کا بارودی مواد شامل تھا جبکہ اے آئی جی بم ڈسپوزل کے مطابق دھماکہ منظم گروپ کی کارروائی لگتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں