لاہور : وفاقی وزیرریلوے اعظم خان سواتی کوگھوٹکی حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ آج پیش کی جائے گی، جس کے بعد ریلوے سفرمحفوظ بنانے اور سسٹم کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے ریلوےہیڈکوارٹرزمیں اہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں وفاقی وزیرریلوےکوگھوٹکی حادثےکی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں ریلوےسفرمحفوظ بنانےاورسسٹم کی بہتری کیلئےاہم فیصلےکیےجانےکاامکان ہے جبکہ وزیر ریلوے آج دن 2بجے پریس کانفرنس میں فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔
گذشتہ روز وزیرریلوےاعظم سواتی نے اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 30سال کی حکومتیں،ریلوےافسران،ہم سب حادثے کے ذمہ دار ہیں، ریلوے افسران کی حادثہ تحقیقات پراعتمادنہیں۔
وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات نجی شعبے سےکرواؤں گا، ملت ایکسپریس کراچی سےچلی توبوگیوں کی کپلنک کامسئلہ تھا، اس ٹریک کی عمر30 سال تھی لیکن اب50سال ہوگئےہیں۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوےکی انکوائری ریلوےافسرہی کرےگاتوپھراس کانتیجہ کیاہوگا، ریلوے کرپشن،بدانتظامی اورگروپنگ کی وجہ سےتباہ ہوئی، سکھر ڈویژن کا یہ ٹریک خطرناک ہے۔
انھوں نے مزید کہا تھا کہ ڈی ایس سکھرکےدماغی توازن درست نہ ہونےکی رپورٹ کی مذمت کرتاہوں، ایف جی آئی آرکی رپورٹ بنانےوالےافسرسےبھی پوچھ گچھ ہوگی، ڈی ایس سکھرطارق لطیف ریلوے کا سب سے بہترین افسر ہے۔