اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

9 مئی میں براہ راست کون ملوث تھا؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سانحہ 9 مئی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، جس میں اہم انکشاف کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا ، جس میں اعظم نذیر تارڑ نےنگراں دور حکومت میں 9 مئی کی تحقیقات پر قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں تحریک انصاف کے 9 مئی میں براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ،جس کے بعد
رپورٹ کی روشنی میں وفاقی کابینہ کا قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ اراکین نے متفقہ طور پر 9مئی کےعناصر کیخلاف مقدمات منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس کے میں اراکین نے سوال کیا کہ کیپٹل ہل میں ملوث عناصر کو سزا ہوئی تو9 مئی کے مجرمان کو ابتک کیوں نہ ہوئی؟

ذرائع کے مطابق رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ،ایوان میں بھی 9مئی واقعات پربحث کرائی جائے گی۔

بعد ازاں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ سانحہ 9مئی کی تحقیقاتی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کردی گئی، تحقیقاتی رپورٹ میں پی ٹی آئی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا اور رپورٹ میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کےدلخراش واقعہ کی مذمت کیلئےخصوصی اجلاس بلایا گیاہے، سیاسی اورذاتی مفادات کی خاطر9مئی کووہ ہواجوکبھی دشمنوں نےبھی نہیں کیا۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اجلاس میں پی پی، آئی پی پی،نیشنل پارٹی کوبھی خصوصی طورپر مدعو کیا گیا ہے، اجلاس میں 9 مئی کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی، وزارت قانون کی طرف سےوائٹ پیپربھی پیش کیا
جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سےبہت رعایت برتی گئی،انکے بھانجے اور بہنیں بھی 9مئی میں ملوث ہیں، 9مئی کیسز کا فیصلہ کیوں نہیں کیا جارہا، کیوں کیس کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں