بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ملزم عابد حسین نے فیض آباد دھرنے میں طے کیا گستاخ رسول کو قتل کرے گا: تفتیشی رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم یوسی کورالہ اور کوٹ بارکھاں یوتھ ونگ کا صدر ہے۔ ملزم نے فیض آباد دھرنے میں طے کیا تھا کہ گستاخ رسول کو قتل کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی تفتیشی رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم عابد حسین نے فیض آباد دھرنے میں طے کیا تھا کہ گستاخ رسول کو قتل کرے گا۔ ارادہ کرنے کے بعد ملزم نے ڈائری میں بھی درج کیا۔ ڈائری 3 سے 4 ماہ پہلے جامعہ غوثیہ رضویہ کے ٹیچر کو دی اور کہا کہ مولانا شاہد رفیق کو پہنچا دینا۔

رپورٹ کےمطابق 4 مئی کو گلفام مسیح نامی ساتھی نے ملزم کو واٹس ایپ پیغام کیا جس میں لکھا تھا کہ کارنر میٹنگ ہے جس میں احسن اقبال کی شمولیت لازمی ہے۔ ملزم نے گلفاممسیح سے بار بار پوچھا کہ احسن اقبال ضرور آئیں گے؟ جس پر گلفام مسیح نے کہا کہ تمہارا کوئی جوتا پروگرام تو نہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی

تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم عظیم اشرف نامی ساتھ کے ساتھ موٹر سائیکل پر کارنر میٹنگ میں پہنچا اور لوگوں کے درمیان جا کر بیٹھ گیا۔ وزیر داخلہ خطاب کر کے اترے تو ملزم نے فائر کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جلسے کے وقت کوئی پولیس ملازم موجود نہیں تھا۔ کارنر میٹنگ کے لیے کوئی تلاشی بھی نہیں لی جارہی تھی۔

دوسری جانب ملزم کاشف نامی شخص سے 15 ہزار میں پستول خریدا تھا۔ اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ اشرف آصف اور مولانا خادم حسین رضوی کے بیانات سے متاثر ہوں۔ ملزم کا ماموں زاد بھائی شہباز رکن صوبائی اسمبلی رانا عبد المنان کا ڈرائیور ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں