اسلام آباد : پی آئی اے کی پرواز پی کے 702کے ایمرجنسی سلائیڈ کھلنے کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ،غلام سرورخان نے کہا تحقیقاتی کمیٹی نے پرواز پر تعینات فضائی میزبانوں کے بیان قلمبندکرلیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مانچسٹر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 702کے ایمر جنسی سلائیڈ کھلنے کا معاملہ پر پی آئی اے انتظامیہ نے اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے بتایاکہ کمیٹی کے سربراہ چیف پائلٹ کارپوریٹ سیفٹی کیپٹن عامر آفتاب ہوں گے، تحقیقاتی کمیٹی نے تحقیقات شروع کردی۔
غلام سرور خان نے مزید کہا مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پرتعینات فضائی میزبانوں کے بیان قلمبند کر لئے گئے ہیں، فضائی میزبانوں نے تحقیقاتی کمیٹی کو شارٹ کریو اور مسافر خاتون سے متعلق معلومات فراہم کیں، واقعے سے قبل فضائی میزبان مسافروں کو جہاز میں ایمرجنسی سے متعلق ڈیموسٹریشن پیش کررہی تھی۔
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی کا کہنا تھا ایمر جنسی دروازہ کھولنے والی مسافر خاتون 74 الفا سیٹ پر موجود تھیں، تحقیقاتی کمیٹی دوسرے مرحلے میں خاتون مسافر سے رابطہ کر کے ان کا بیان بھی ریکارڈ کرے گی۔
فضائی میزبان اپنے بیان میں کہا کہ خاتون مسافر نے بوئنگ 777 طیارے کے ایمرجنسی دروازہ ایل فائیو کو باتھ روم سمجھ کر کھول دیاتھا۔بوئنگ 777 طیارے میں 10 دروازے میں ہوتے ہیں ہر دروازے پر فضائی میزبان کا موجو د ہونا لازمی ہے ، فضائی میزبانوں کی کمی کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، پرواز پی کے 702 ایئر ٹریفک کنٹرول کی کلیئرنس کے بعد روانگی کیلئے تیار تھی۔
مزید پڑھیں : خاتون مسافر نے پی آئی اے طیارہ کا دروازہ کھول دیا
یاد رہے چند روز قبل مانچسٹر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارہ میں سیٹ نمبر ایل 5 پر بیٹھی ہوئی خاتون مسافر نے طیارہ کا دروازہ باتھ روم سمجھ کر کھول دیا تھا۔
سلائیڈنگ کھلنے کی وجہ سے مانچسٹر سے اسلام آباد آنیوالی پرواز 7 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق قوانین کی رو سے طیارے کے جس حصے کی ایمرجینسی سلائیڈنگ کھل جائے، اس ایریا کو خالی رکھنا لازمی ہوتا ہے، اس سے .ایریا کو خالی چھوڑنے کی وجہ سے 37 مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا تھا۔ْ