پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

مرغی کی قیمتوں میں اچانک کیوں اضافہ ہوا؟ تحقیقات شروع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مرغی کی قیمتوں میں اضافے پر تحقیقات شروع کردی گئیں، ملی بھگت سے واٹس ایپ گروپس پر ریٹ لگائے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کی قیمت اضافے پر محکمہ لائیواسٹاک پنجاب نے ایکشن لے لیا ، فارمرزاورٹریڈرزکیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ لائیو سٹاک کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیاہے، عوام کو سستا چکن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز سے اسٹاکس کا ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے اور مرغی مافیا ملی بھگت سے واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے چند روز میں مرغی کی فی کلو قیمت میں دو سو روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے آج کل مہنگی چکن نے شہریوں کو چکرا کررکھ دیا ہے، پہلے اضافہ دس اور بیس روپے ہوا کرتا تھا لیکن اب یہ اضافہ سینکڑوں میں ہونے لگا ہے۔

کراچی میں عید کے دنوں میں ساڑھے آٹھ سو سے نوسو روپے فی کلو ملنے والی چکن کے ریٹ اب بھی ساڑھے آٹھ سو روپے فی کلو ہیں، اکثر دکانوں پر گاہکوں اوردکانداروں کے درمیان نوک جھوک بھی ہورہی ہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ چکن پیچھے سے ہی مہنگی مل رہی ہیں۔

اسلام آباد میں بھی فی کلوچکن کی قیمت نے نو سو روپے کا ہندسہ چُھولیا ہے، آٹھ سو نوے روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں