تازہ ترین

تحقیقاتی اداروں نے لاہور جوہرٹاؤن دھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ کا مزید ریکارڈ حاصل کرلیا

لاہور: تحقیقاتی اداروں نے لاہور جوہرٹاؤن دھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ کا مزید ریکارڈ حاصل کرلیا، جس میں بتایا کہ ڈیوڈپیٹر پال کےنام پرپاکستان میں 2موبائل سمز رجسٹرڈہیں جبکہ ڈرائیونگ لائسنس بھی کراچی کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات جاری ہے ، تحقیقاتی اداروں نےمبینہ ماسٹرمائنڈ کامزیدریکارڈ حاصل کرلیا ، حاصل ریکارڈمیں ڈیوڈپیٹر پال کی پاکستان آمدورفت کی ویڈیوز،تصاویر شامل ہیں۔

ڈیوڈپیٹر پال کےنام پرپاکستان میں 2موبائل سمز رجسٹرڈہیں ، ایک موبائل نمبر19اپریل 2014 کوایکٹو کروایاگیا جبکہ دوسرا موبائل نمبر31مئی 2015 کو ایکٹو کروایا۔

ڈیوڈپیٹر پال نےڈرائیونگ لائسنس کراچی سےحاصل کیاتھا ، 1984 میں بنوائےگئے لائسنس کی 17 مئی 2026تک تجدید کرائی گئی تاہم تحقیقاتی اداروں کی جانب مزید تفتیش کاعمل جاری ہے۔

اس سے قبل لاہوردھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ پیٹرپال ڈیوڈ کی تصویراورگھرکی ویڈیو سامنے آئی تھیں تاہم پیٹرپال ڈیوڈ کے اہلخانہ چھاپے کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئے تھے۔

پڑوسی نے بیان میں کہا کہ ڈیوڈکی بیوی اوربیٹا آج صبح گھرکوتالہ لگا کر چلے گئے، ڈیوڈ کا ایک بیٹا ڈینزل کچھ عرصے پہلے ڈانس پارٹی میں زخمی بھی ہواتھا، ڈینزل ڈانس پارٹیوں میں منشیات اور لڑکیاں سپلائی کرتاتھا، ڈینزل ان دنوں بحرین میں ہے جبکہ دوسرا بیٹا کیمنگ کراچی میں ہے۔

Comments