کراچی : تحقیقاتی صحافی طاہرعمران نے ن لیگ اور عمرفاروق کے فرح خان سے متعلق جھوٹ جھوٹ کو بے نقاب کردیا اور کہا فرح خان 2019 میں کبھی دبئی نہیں گئیں۔
تفصیلات کےمطابق تحقیقاتی صحافی طاہرعمران نے ن لیگ اورعمرفاروق کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
طاہرعمران نے بتایا کہ ٹریول ہسٹری کے مطابق فرح خان 2019 میں کبھی دبئی نہیں گئیں، عمران خان کے دور حکومت میں فرح خان نے دو بین الاقوامی سفر کئے۔
تحقیقاتی صحافی طاہر عمران نے ن لیگ اور عمر فاروق کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا#ARYNews #BreakingNews pic.twitter.com/rO0BGnETx7
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) November 19, 2022
تحقیقاتی صحافی نے کہا کہ فرح خان نے ایک سفر اپریل 2019 اور دوسرا 2021 میں کیا ، تین اپریل 2019 کو فرح لاہور سے امریکا روانہ ہوئیں، ابوظہبی میں دو گھنٹے کا ٹرانزٹ تھا، فرح خان سترہ روز بعد واپس پاکستان پہنچیں، اس کے علاوہ فرح خان نے2019 میں کوئی بین الاقوامی سفر نہیں کیا۔
طاہرعمران کا کہنا تھا کہ عمرفاروق کواسٹوری دینےوالوں نےخیال نہیں کیا کہ ٹریول ڈیٹا موجود ہوتا ہے،میری خبر عمرفاروق کے دعوے کی نفی کرتی ہے۔
صحافی نے مزید کہا کہ ٹریول ڈیٹا کے مطابق فرح خان 2019 میں کبھی دبئی نہیں گئیں۔
دوسری جانب عمر فاروق ظہورنے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی فرح خان سے دبئی میں ملاقات ہوئی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ فرح خان کے دبئی میں ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ٹکٹ امریکا کی خریدی گئی،دبئی میں ٹرانزٹ تھا ، فرح نے تین سے چار روز دبئی میں قیام کیا اور پھر امریکا گئیں۔