جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

بڈھ بیر: فضائیہ کیمپ پر حملہ کرنےوالے 5 دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: بڈھ بیر میں فضائیہ کے ائر بیس پر حملہ کرنے والے پانچ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔

ایئرفورس کےبیس کیمپ میں مارےگئےپانچ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔تین حملہ آوروں کاخیبر ایجنسی اور دو کا تعلق سوات سے تھا یہ خیبرایجنسی کارہائشی سراج ولدلعل مت خیل ہے۔

 ابراہیم ولد محیب خان بھی خیبر ایجنسی سے تعلق رکھتا تھا عدنان ولد نظر بندخان کا آبائی گاؤں تحصیل باڑہ تھا نواز اور اسحاق بھی اس ٹولی کا حصہ تھے جو سیکیورٹی اہلکاروں کےہاتھوں مارے گئے۔

دونوں دہشتگرد سوات کے رہائشی تھے دہشتگردوں کی شناخت فنگر پرنٹس کےذریعےممکن ہوئی۔ تمام دہشتگردوں کی عمریں انیس سے ستائیس سال کےدرمیان تھیں۔

تفتیش کا دائرہ خیبر ایجنسی ،درہ آدم خیل اور سوات تک پھیلا دیاگیا ۔نادراسےحاصل ڈیٹا مختلف تحقیقاتی اداروں اور پولیٹیکل انتظامیہ کو ارسال کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں