منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

رمیز راجا کو بھارتی لیگ کا فائنل دیکھنے کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کو انڈین لیگ کا فائنل دیکھنے ‏کی دعوت دی ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی سے دبئی میں ملاقات ہوئی۔
یہ ملاقات ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے موقع پر ہوئی۔

گنگولی نے رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی بھی دعوت دی۔ رمیز راجہ دعوت کے باوجود آج ہونے والا ‏آئی پی ایل کا فائنل نہیں دیکھیں گے۔

سابق کرکٹرز کےدرمیان غیر رسمی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی کرکٹ کی بحالی پر تبادلہ ‏خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایشین بلاک کو متحرک کرنے پر بھی بات جیت ہوئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں