پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

’’اظہر الدین کی اہلیہ پر تنقید، انضمام مداح کو مارنے اسٹینڈ پہنچ گئے تھے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے بھارتی اور پاکستانی کرکٹرز کے مابین دوستی کی ایک خوبصورت داستان بیان کردی۔

تفصیلات کے مطابق 1997 میں پاک بھارت میچ کے دوران انضمام الحق بلا لے کر مداح کو مارنے کے لیے اسٹینڈ جاپہنچے تھے، اس میچ میں انہیں کئی بار شائقین نے ’آلو، آلو‘ کہہ کر چڑھایا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے انکشاف کیا کہ انضمام الحق اپنے لیے نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اس وقت کے کپتان محمد اظہر الدین کی اہلیہ سنگیتا بجلانی کے لیے لڑنے گئے تھے۔

وقار یونس نے بتایا کہ یہ سچ ہے کہ اس میچ میں کسی نے انضمام کو آلو کہا تھا لیکن وہ اس پر غصے میں نہیں آئے تھے، دراصل بھیڑ میں کوئی محمد اظہر الدین کی اہلیہ سنگیتا بجلانی کے بارے میں غلط باتیں بول رہا تھا۔

بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ انضمام کو یہ پسند نہیں آیا اور انہوں نے 12ویں کھلاڑی کو بلا لانے کو کہا اور اس نے بلا لاکر بھی دے دیا، وہ بیٹ لے کر سیدھے اسٹینڈ میں گھس گئے اور مداح کو پکڑ کر اسٹینڈ سے نیچے اتار دیا، انضمام کو ایسا کرنے کے لیے سزا بھگتنی پڑی، انہیں دو میچوں کے لیے معطل کردیا گیا تھا، انضمام نے معافی بھی مانگی اور ان کی مدد کے لیے اظہر الدین آگے آئے تھے۔

وقار یونس کے مطابق محمد اظہر الدین نے اس مداح سے بات چیت کی، ان کے سبب یہ معاملہ عدالت تک نہیں پہنچا اور سارے معاملے کو عدالت سے باہر ہی نمٹا لیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں