جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پشاور زلمی کے صدر نے بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان، مایہ ناز بلے باز اور پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق نے قومی کپتان بابر اعظم کی تعریف کی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں انضمام الحق نے کہا کہ ‘اگر دوبارہ قومی سلیکشن کمیٹی میں خدمات انجام دینے کا موقع دیا گیا تو وہ بابر اعظم کے ساتھ ٹیم کو مزید بہتر کرنے میں مدد کریں۔’

انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے، سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے، بابر اعظم دنیا کی کسی بھی ٹیم سے آؤٹ نہیں ہو رہا، بابر اعظم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اچھا تجربہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ یہ جتنے بھی نوجوان لڑکے مل رہے ہیں ان کے ساتھ کام کروں، میں خود بھی ان نوجوانوں کے ساتھ کام کرکے انجوائے کر رہا ہوں، ہمارا  وقت مختلف تھا اس دور کی کرکٹ الگ ہے۔

انضمام الحق نے نے تسلیم کیا کہ کرکٹ گزشتہ برسوں میں تبدیل ہوئی ہے ہمیں ایسے کھلاڑی چاہئیں جو جدید کرکٹ کھیل سکیں، میرا خیال ہے کہ جدید کرکٹ میں کامیاب ہونے کے لیے کھلاڑیوں کے لیے ذہنیت میں تبدیلی ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں