پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

روہت شرما کے بیان پر انضمام الحق کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ روہت شرما ہمیں نہیں بتائیں گیند ریورس سوئنگ کس طرح ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے روہت شرما کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دماغ تو ہم اپنا ضرور کھول لیں گے، انہوں نے مانا کہ گیند ریورس سوئنگ ہورہا ہے لیکن انہیں ہمیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ ریورس سوئنگ کس طرح ہوتا ہے اور کس پچ پر ہوتا ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ جو سکھانے والے ہوتے ہیں ان کو یہ چیز نہیں سکھایا کرتے، اس طرح کی باتیں اچھی نہیں ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ روہت شرما سے غلط سوال پوچھا گیا میں نے امپائر کو مشورہ دیا تھا کہ پندرہ اوور میں گیند ریورس سوئنگ ہورہا ہے تو آنکھیں کھلی رکھیں اور اب میں یہی کہوں گا۔

انضمام الحق نے مزید کہا کہ اگر امپائر آنکھیں اور دماغ کھلا رکھیں گے تو زیادہ بہتر ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سابق کپتان انضمام الحق نے کہا تھا کہ میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے جبکہ نئی گیند اتنی جلدی ریورس سوئنگ نہیں ہوتی اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کے لیے تیار تھی، امپائر کو ان چیزوں پر آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔

روہت شرما نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر آپ شدید گرمی میں کھیل رہے ہیں اور پچز خشک ہیں تو گیند خود ریورس ہونا شروع جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کو ریورس سوئنگ مل رہا ہے، صرف ہمارے لیے تھوڑی ہورہی ہے، کبھی کبھی اپنا دماغ کھولنا ضروری ہوتا ہے، آپ کو سمجھنا ہوگا کہ ہم کہاں کھیل رہے ہیں ہم انگلینڈ یا آسٹریلیا میں نہیں کھیل رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں