پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین انضمام الحق ٹیسٹ میچ کم کرنے پر پی سی بی کو آڑے ہاتھوں کے لیا۔
پاک ویسٹ انڈیز سیریز پر تبصرہ کرتے ہوئے انضمام الحق ایک ٹیسٹ کم کر کے ٹی 20 کی تعداد بڑھانے پر بورڈ پر برس پڑے۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ کے عمل سے کھلاڑیوں کو غلط پیغام جائےگا، ٹی20 کیلئےٹیسٹ میچ کی قربانی دینا ٹھیک نہیں۔
انضمام الحق نے کہا کہ ٹیسٹ کوختم کرنا کرکٹ اور کھلاڑیوں سے زیادتی ہوگی، پاکستان نے5 ٹیسٹ کی سیریز کب کھیلی، کسی کو یاد نہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستانی ٹیم 21 جولائی سے24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔
پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مذکورہ دورے میں5 ٹی ٹونٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کرکے دو ٹی ٹونٹی میچز بڑھا دیئے گئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 5ٹی 20میچز دو وینیوز باربا ڈوس اور گیانا میں کھیلے جائیں گے، ٹی 20میچز27اور 28 جولائی کو بار باڈوس میں ہوں گے۔
ٹی20میچز31جو لائی، یکم اور 3اگست کو ٹی 20میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے، اس کے علاوہ ٹیسٹ سیریز سے قبل 2روزہ پریکٹس میچ بھی گیانا میں ہوگا، جمیکا میں پہلا ٹیسٹ12اور دوسرا ٹیسٹ20اگست سے شروع ہوگا۔