جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

انضمام الحق کی بیٹی کی رسم مہندی، رنگا رنگ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا میں نامور کرکٹر انضام الحق کی بیٹی کی رسم مہندی کی تقریب میں پنجابی روایات وثقافت کے رنگ نمایاں رہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق قومی کپتان انضمام الحق کی صاحبزادی کی رسم مہندی کی تقریب گزشتہ شب سرگودھا میں منعقد ہوئی جس میں پنجاب کی روایات اور ثقافت کے رنگ نمایاں رہے۔ تقریب میں انضمام الحق سمیت شریک تمام مرد حضرات نے گلابی رنگ کی روایتی پگڑیاں باندھ رکھی تھیں جب کہ اس موقع پر گھوڑا ڈانس اورلڈی کا اہتمام خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

مہندی کی یہ رنگا رنگ تقریب سرگودھا کے شاہین پارک میں منعقد کی گئی جہاں دولہا کے والد اور بھائیوں نے انضمام الحق کو پنجابی روایت کے مطابق سر پر پگڑی پہنائی اور گھوڑے پر بٹھا کر تقریب کے مقام تک لائے جب کہ دلہن امینہ حق اور دلہا ملک محسن مسعود روایتی بگی میں سوار ہوکر تقریب گاہ میں پہنچے۔

- Advertisement -

اس موقع پر خوبصورت آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ دولہا دلہن پر نوٹ نچھاور کیے گئے۔ گھوڑا ڈانس سے شرکا محظوظ ہوئے جب کہ روایتی لڈی بھی ڈالی گئی۔

 

واضح رہے کہ انضمام الحق کی بیٹی اور ملک مسعود کھوکھر کے بیٹے کا نکاح پہلے ہی کھوکھر فارم ہاؤس لاہور میں ہوچکا تھا۔ دونوں کی تقریب ولیمہ سرگودھا کے نجی ہوٹل میں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں