قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کی تصویر پر سابق کپتان انضمام الحق کا ردعمل آگیا۔
قومی ٹیم کے بیٹر عمر اکمل نے چند روز قبل تصویر شیئر کی تھی جس میں انہیں اپنے گھر کے لان میں قمیض پہنے بغیر 6 پیکس واضح کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں عمر اکمل نے کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ توجہ فرمائیں ’ یہ تصویر ان کیلئے ہے جو سمجھتے ہیں کہ میں فٹ نہیں ہوں’۔
سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے عمر کا دل ہے اگر پاکستان سے کھیلنے کے لیے تو اچھی بات ہے اس نے خود کو فٹ کیا ہے مثال کے طور پر اگر میرا دل کم بیک کرنے کو کررہا ہے تو پھر کیا کروں پھر مجھے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عمر اکمل جو کیا ہے اس سے یہ ساری کھلاڑی کو امید دیتے ہیں کہ ہر چیز کو بائے پاس کرکے سیدھا میں گھس جائیں۔
انضمام الحق نے کہا کہ یہی آپ نے عثمان خان کے ساتھ کیا ہے وہ بطور اوورسیز کھلاڑی پی ایس ایل کھیلنے آیا اس کو آپ نے پاکستان سے کھلا دیا پھر عمر اکمل وغیرہ بھی توقع کرتے ہیں کہ ہمیں بھی اسی طرح ٹیم میں شامل کرلو۔
سابق کپتان نے کہا کہ کوئی بھی لڑکا ہے جیسے عماد وسیم اور محمد عامر تھے انہیں ریٹائرمنٹ واپس لینے پر پہلے ڈومیسٹک کھلوانا چاہیے تھا۔