منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

انضمام الحق کا سنیل گواسکر کو منہ توڑ جواب

اشتہار

حیرت انگیز

سابق پاکستانی کرکٹر انضمام الحق نے گرین شرٹس کے خلاف بیان دینے پر بھارتی لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سنیل گواسکر کے اس بیان پر انضمام نے سخت ردعمل کا اظہار کیا کہ جس میں سابق بھارتی بیٹر نے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کی بی ٹیم کو بھی نہیں ہراسکتا، ایک انٹرویو میں گواسکر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی بی ٹیم بھی پاکستان کو سخت چیلنج دے گی، پاکستان کی موجودہ ٹیم کے لیے بھارتی بی ٹیم کو بھی ہرانا بہت مشکل ہوگا۔

انضمام نے کہا کہ بھارت نے میچ جیتا ان کی ٹیم اچھا کھیلی لیکن مسٹر گواسکر کو بھی اعدادوشمار پر نظر ڈالنی چاہیے، وہ ایک بار پاکستان کے خلاف کھیلنے سے بچنے کے لیے شارجہ سے فرار ہو گئے تھے۔

انضمام الحق نے آئی پی ایل کے بائیکاٹ کا کیوں کہا؟

سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ گواسکر ہم سے بڑے ہیں وہ ہمارے سینئر ہیں، ہم ان کی بہت عزت کرتے ہیں، لیکن آپ کو کسی ملک کے بارے میں ایسے بات نہیں کرنی چاہیے۔

انضمام الحق نے کہا کہ یقیناً آپ کو اپنی ٹیم کی جتنی چاہیں تعریف کرنے کا حق ہے، لیکن دوسری ٹیم پر اس طرح کا تبصرہ کرنا برا عمل ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان نے کہا کہ گواسکر ایک عظیم اور قابل احترام کرکٹر تھے لیکن اس طرح کے تبصرے کر کے وہ صرف اپنی میراث کی توہین کر رہے ہیں، انھیں اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں