اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

’امپائرز کو آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی‘ انضمام الحق نے ایسا کیوں کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں امپائرز کو آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ آسٹریلوی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے جبکہ نئی گیند اتنی جلدی ریورس سوئنگ نہیں ہوتی اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کے لیے تیار تھی، امپائر کو ان چیزوں پر آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب سلیم ملک نے کہا کہ اگر یہی پاکستان بولرز گیند کو ریورس سوئنگ کردیتے تو ہنگامہ ہوچکا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ارشدیپ سنگھ 15ویں اوور میں گیند کو ریورس سوئنگ کررہے ہیں تو اس کا مطلب صاف ہے کہ بال کے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں