پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سیریزمیں کامیابی مصباح اوریونس کیلئے شاندار فیئر ویل ہے، انضمام الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز میں جیت مصباح الحق اور یونس خان کیلئے بہترین الوداعیہ ہے، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، نئےکھلاڑی سامنےآئیں گے۔

ان خیالات کااظاہر انہوں نے ایل سی سی اے لاہورمیں حمزہ شہباز شریف گولڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران تقریب تقسیم انعامات میں گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ جاوید میاں داد، عمران خان ،وسیم اکرم اور وقاریونس جیسے کھلاڑیوں کے جانے سے بھی کرکٹ رکی نہیں، مصباح الحق اور یونس خان نے اپنے کیرئیر کی بہترین اننگ کھیلی مگر ابھی ان کا کام ختم نہیں ہوا، ان کی اگلی اننگ کا آغاز بھی جلد ہو گا، جس کیلئے انہیں اسی طرح محنت سے کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے جیت پوری ٹیم کی طرح یونس اور مصباح کیلئے بھی خوبصورت تحفہ ہے، تقریب تقسیم انعامات میں جیتنے والی ٹیموں کو شیلڈز اور ٹرافیاںدی گئیں اس موقع پر قومی کرکٹ اور سیاست سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں