اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مصباح اور یونس خان کا متبادل تلاش کرنا آسان نہیں، انضمام الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ یونس خان اور مصباح الحق کامتبادل ڈھونڈنا آسان مرحلہ ثابت نہیں ہوگا۔ قومی ٹیم میں نئے لڑکوں کی شمولیت ایک بڑی تبدیلی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن کارکردگی کی بنیاد پرہوتی ہے۔ کئی کھلاڑی فہرست میں شامل ہیں جنہیں ضرورت کے مطابق منتخب کیا جائیگا، ٹیم کو اب نیا ٹیلنٹ مل رہا ہے جوبڑی تبدیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ اچھا کھیل رہا اور وہ ہماری لسٹ میں ہے جہاں اس کی ضرورت پڑی تو ضرور موقع دیا جائے گا۔ یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کیا اور اس کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہئیے،یونس اور مصباح کی جگہ جلد پرنہیں کی جاسکے گی اور ان کے متبادل ڈھونڈنا آسا ن کام نہیں ہے۔

- Advertisement -

انضمام الحق نے مزید کہا کہ ایک میچ ہارنے سے کچھ نہیں ہوا، آ ج ٹیم اچھا کھیلے گی، قوم دعا کرے آج کا میچ پاکستان کے لئے بہت اہم ہے، کپتان سرفراز احمد کو کامران اکمل سمیت کسی بھی کھلاڑی کی خراب کارکردگی کا دباؤ نہیں لینا نہیں چاہیئے۔ جو کھلاڑی پرفارم نہیں کریگا اسکی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلرز کا زیادہ رنز دینا لمحہ فکریہ ہے اورآخری اوورز میں اسکور زیادہ ہوتا ہے جو ہماری ٹیم نہیں کررہی مگرپاکستانی ٹیم کم بیک کرے گی کیونکہ قومی کھلاڑی باصلاحیت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد نے پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دی اور یہ بات ٹھیک ہے کہ ٹیم کو عبدالرزاق اور اظہر محمود جیسے آل راؤنڈر کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں