تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا سہرا ہیڈن اور فلیندر کو نہیں جاتا‘

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا سہرا بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن اور بولنگ کوچ ورنن فلیندر کو نہیں جاتا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق نے کہا کہ کسی کو بھی توقع نہیں تھی کہ ٹیم اتنا اچھا کھیلے گی، ٹیم مینجمنٹ نے بہت اچھا کام کیا ہے، ٹیم کے پاس تیاریوں کے لییے ٹائم بہت کم تھا، قومی ٹیم کو آخری اوورز میں بولنگ کو مضبوط کرنا پڑے گا۔

انضمام الحق نے کہا کہ ہیڈن اور فلیندر کوچ ضرور ہیں لیکن ٹی 20 ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا سہرا ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کو جاتا ہے، ثقلین کو کوچنگ کا وسیع تجربہ ہے اسے فرنٹ پر آنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ بابراعظم اور رضوان اور بھی زیادہ بہترکارکردگی دکھا سکتے ہیں، بابراعظم گراؤنڈ میں زبردست پریکٹس کرتا نظر آتا تھا، ہمیں 10 اوورزمیں 70 سے 80 رنز بنانے چاہیے۔

انضمام الحق نے کہا کہ میں تنقید بہتری کے لیے کرتا ہوں، میرے پاس کھلاڑی مشورہ لینے آتے رہتے ہیں، کسی کھلاڑی کو باہر نکالنے سے پہلی ری پلیس منٹ ہونا ضروری ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کی عمر نہیں ان کی کارکردگی دیکھنی چاہیے، شاہین شاہ آفریدی کو دنیا کے بہترین بولرز کی فہرست میں ہونا چاہیے، ورلڈ کپ میں حسن علی نے کیچ ضرور چھوڑا لیکن میچ میں کیچ چھوٹ جاتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ تین چھکے کھا لیں۔

Comments

- Advertisement -