تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آئی فون 12 استعمال کرنے والوں‌ کے ہاتھ زخمی ہونے لگے

بیجنگ: چین میں آئی فون کے نئے ماڈل استعمال کرنے والے صارفین نے انکشاف کیا ہے کہ ایپل کا نیا فون استعمال کرتے وقت اُن کے ہاتھوں سے  خون رسنے لگتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں آئی فون کی نئی سیریز آئی فون 12 کے صارفین نے شکایت کی کہ فون کے کنارے اس قدر تیز ہیں کہ استعمال کے وقت اُن کے ہاتھ کٹ جاتے ہیں۔

صارفین نے شکایت کی کہ آئی فون کی وجہ سے اُن کی انگلیوں کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔

صارفین نے دعویٰ کیا کہ آئی فون کے استعمال کی وجہ سے اُن کی انگلیاں اور ہتھیلیاں سرخ ہوجاتی ہیں اور کنارے تیز ہونے کی وجہ سے فون کو پکڑنے میں تکلیف بھی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی فون کے چار نئے سیٹ متعارف، قیمتوں کا اعلان

انٹرنیٹ پر بعض صارفین نے اپنی انگلیوں اور ہتھیلیوں کی تصاویر بھی شیئر کیں اور لکھا کہ آئی فون کے نئے موبائل کی وجہ سے اُن کے جسم کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔

چین کے صارفین کی جانب سے سامنے آنے والی شکایت پر کمپنی نے کوئی ردعمل نہیں دیا البتہ کچھ نے اس کی تصدیق کی جبکہ چند نے اس بات کو سختی سے مسترد بھی کیا۔

یاد رہے کہ ایپل نے گزشتہ دنوں آئی فون 12 سیزیز کے چار نئے سیٹ متعارف کرائے، رواں سال کمپنی نے منی بجٹ فون بھی متعارف کرایا تاکہ کم آمدنی والے لوگ بھی نئے سیٹ خرید سکیں۔

Comments

- Advertisement -