اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

نئے آئی فون میں کیا کیا فیچرز ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

رواں ماہ کی 13 تاریخ کو آئی فون 13 سیریز متعارف کروائی گئی تھی اور ان نئے فونز کے فیچرز آہستہ آہستہ سامنے آرہے ہیں۔

ایپل میں گزشتہ سال ریم کو اپ گریڈ کیا گیا تھا اور آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 میں 4 جی بی ریم جبکہ 12 پرو اور 12 پرو میکس میں 6 جی بی ریم دی گئی تھی۔

اس سال کے فونز میں بھی ریم پاور یہی ہے یعنی آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 میں 4 جی بی ریم جبکہ 13 پرو اور 13 پرو میکس میں 6 جی بی ریم موجود ہے۔

- Advertisement -

ایپل نے یہ نہیں بتایا کہ پرو ماڈلز میں تھری سم کارڈز کی سپورٹ موجود ہے، بنیادی طور پر سم کارڈ سلاٹ تو ایک ہی ہے مگر 2 ای سمز کی سپورٹ بھی ان آئی فونز کو دستیاب ہوگی۔

ایک اور سرپرائز یہ ہے کہ اس بار اے 15 بائیونک پراسیسر 2 ورژن میں دیا گیا ہے۔

آئی فون 13 پرو اور 13 پرو میکس میں جو پراسیسر موجود ہے اس میں آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 کے مقابلے میں 4 کی بجائے 5 کورز ہیں۔

اس اضافی کورز سے ان پرو ماڈلز کی گرافکس پرفارمنس گزشتہ سال کے ماڈلز کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ بڑھ گئی ہے جبکہ انٹری لیول ماڈلز کی جی پی یو پاور میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چاروں آئی فونز کے فرنٹ پر 12 میگا پکسل کا ٹرو ڈیپتھ کیمرا موجود ہے جس میں ریٹینا فلیش، 4K ویڈیو ریکارڈ سپورٹ، سلو موشن سپورٹ موجود ہے۔

آئی فون 13 منی کی بیٹری گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں 11.6 فیصد، آئی فون 13 کی 15 فیصد، آئی فون 13 پرو کی 11 فیصد جبکہ آئی فون 13 پرو میکس کی 18 فیصد زیادہ بڑی ہے۔

آئی فون 13 پرو میکس میں 28 گھنٹے تک مسلسل ویڈیو پلے کی جاسکتی ہے جبکہ آئی فون 13 میں 17 گھنٹے تک ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔

آئی فون 13 سیریز کے ساتھ 20 واٹ یا اس سے زیادہ طاقت کے اڈاپٹر سے فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے مگر اس اڈاپٹر کو الگ سے خریدنا ہوگا۔

اس اڈاپٹر سے آئی فون 13 منی، آئی فون 13 اور 13 پرو کی بیٹریوں کو 30 منٹ میں 50 فیصد جبکہ آئی فون پرو میکس کی بیٹری کو 35 منٹ میں 50 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں