اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

آئی فون 14 کب ریلیز ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

موبائل فونز کے شائقین کے لیے خوش خبری ہے کہ 2022 میں آئی فون 14 کی ریلیز کا امکان روشن ہو گیا ہے۔

بلومبرگ رپورٹ کے مطابق آئی فون 13 کے لانچ ہونے کے چند ماہ بعد ہی آئی فون 14 بھی سامنے آنے کا امکان ہے، بتایا جا رہا ہے کہ آئی فون 14 ایک مکمل ری ڈیزائن سیریز ہوگی۔

فائیو جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے آراستہ آئی فون 14 میں نوچ کی جگہ پنچ ہیڈ فرنٹ کیمرہ ہوگا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ آئی فون کے جدید موبائل فون میں ‘نوچ سیلفی’ کیمرے کے ساتھ ساتھ چہرے کی شناخت کا بھی کام کرتی ہے، تاہم نئے موبائل میں نوچ کی جگہ کیمرہ ہوگا، اور چہرے کی شناخت کی جگہ اس کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹ سینسر لگایا جائے گا۔

بلومبرگ کے مارک گورمین نے پیش گوئی کی ہے کہ آئی فون 13 کے بعد ایپل کو آئی فون 14 کے لیے اپنے ڈیزائن پر نظر ثانی پر توجہ دینے کا موقع ملے گا، اورصارفین کو نئے انٹری لیول اور پرو ماڈلز اور مکمل نئے ڈیزائن کی توقع کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ اس مہینے کے شروع میں، ایپل کے ٹپسٹر جون پروسر نے پیش گوئی کی تھی کہ آئی فون 14 میں بھی جگہ بچانے کے لیے آئی فون کے نشان کو ختم کر کے پنچ ہول سیلفی کیمرے کے لیے جگہ بنائی جائے گی۔

لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ایپل کمپنی آئی فون میں فلڈ الیومینیٹر، ایمبیئنٹ لائٹ سینسر، کٹ کیمرہ، اور دوسرے سینسرز کے ساتھ کیا تبدیلیاں کرے گی، یہ ممکن ہے کہ کمپنی ڈسپلے کے نیچے ٹچ آئی ڈی کا آپشن دے کر فیس آئی ڈی کو ختم کر دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں