اشتہار

آئی فون 15 سیریز لانچ کیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے رواں سال یا پھر 2024ء میں آئی فون 15 سیریز لانچ کیے جانے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی فون 15 سیریز سے متعلق تفصیلات سامنے آ رہی ہیں تاہم کمپنی کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جا رہا۔

اس کے علاوہ کمپنی ایک سستے آئی فون پر بھی کام کر رہی ہے جو مڈل کلاس کی پہنچ میں ہوگا۔ اس کا آئی فون ایس ای 4 رکھے جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ایس ای 4 میں OLED پینل شامل ہو سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ کمپنی کے دیگر فونز کے مقابل میں سستا ہوگا، لیکن اس کا ڈیزائن بالکل آئی فون 14 جیسا ہوگا۔

متعلقہ: ایپل کا بھارت میں آئی فون کی تیاری کیلیے پلانٹ لگانے کا اعلان

خبریں یہ بھی ہیں کہ ایپل بہت جلد بھارت کی ریاست کرناٹک میں نیا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے جا رہی ہے اور یوں انڈیا میں بننے والے فونز کی قیمتیں کم ہوں گی۔

بھارتی حکومت نے ایپل کو مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کیلیے کرناٹک میں 300 ایکڑ زمین دے دی ہے۔

بلوم برگ نے بتایا تھا کہ بھارت میں ایپل کے پارٹنر ٹیکنالوجی گروپ FOXCONN نے ریاست میں 700 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پلان بنایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں