اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

بھارت میں آئی فون 16 سیریز کی فروخت شروع، قیمت کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: آج سے بھارت میں بھی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی نئی آئی فون 16 سیریز کی فروخت کا آغاز کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ سیریز 9 ستمبر 2024 کو کمپنی کے سالانہ ایونٹ ’اِٹس گلو ٹائم‘ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی خصوصیات کے ساتھ متعارف کروائی گئی تھی۔

فروخت کے آغاز سے قبل ہی ممبئی کے بی کے سی (باندرا کرلا کمپلیکس) میں واقع اسٹور پر خریداروں ہجوم اُمڈ آیا تھا اور کئی لوگ اسٹور کے کھلنے کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی لوگ آئی فون 16 خریدنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک صارف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 21 گھنٹوں سے قطار میں کھڑا ہوں۔ میں کل صبح 11 بجے یہاں پہنچا تھا اور آج صبح 8 بجے اسٹور میں داخل ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔ میں اس فون کے لیے بہت پرجوش ہوں اور اس کے لیے ممبئی کا ماحول بھی بالکل نیا ہے۔

بھارت میں آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس کو پانچ رنگوں الٹرامرین، ٹیل، پنک، سفید اور سیاہ میں صارفین کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

ان ماڈلز میں 128GB ،256GB، اور 512GB اسٹوریج کے اختیارات موجود ہیں۔ آئی فون 16 کی ابتدائی قیمت 79,900 روپے اور آئی فون 16 پلس کی ابتدائی قیمت 89,900 روپے رکھی گئی ہے۔

آئی فون 16 پرو میکس (256GB) کی قیمت 1,44,900 روپے ہے جبکہ آئی فون 16 پرو (128GB) کی ابتدائی قیمت 1,19,900 روپے ہے۔

دبئی میں پہلے فضائی ٹیکسی اسٹیشن کی تعمیر کے منصوبے پر کام کا آغاز

خصوصیات کی اگر بات کی جائے تو اس میں کیمرہ کیپچر بٹن دیا گیا ہے جس کی مدد سے صارف ایک کلک میں کیمرہ کو کھول سکتے ہیں اور تصاویر لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی فون 16 میں 6.1 انچ اور آئی فون 16 پلس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے، جس کی برائٹنس 2000 نٹس تک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں