پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

آئی فون 16 ای مارکیٹ میں آگیا، نئی قیمت کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا نیا کم قیمت ماڈل آئی فون 16 ای کو فروخت کے لیے پیش کردیا ہے، اس فون کی پری آرڈرز بکنگ شروع ہو چکی ہے۔

مذکورہ آئی فون ایس ای سیریز کی جگہ لے رہا ہے، یہ اب ایپل کا سب سے کم قیمت 599 ڈالر مالیت والا فون ہے، گزشتہ سال کا آئی فون 15 699 ڈالر میں دستیاب تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 16 ای آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جرمنی، انڈیا، جاپان، ملائشیا، میکسیکو، جنوبی کوریا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سمیت 59ممالک میں دستیاب ہے۔

آئی فون 16ای خوبصورت بلیک اور وائٹ فنش میں دستیاب ہے جو دیکھنے میں انتہائی دلکش لگتا ہے۔ اس کا باڈی ایروسپیس گریڈ ایلومینیم سے تیار کیا گیا ہے جو اس فون کو انتہائی مضبوط اور پائیدار بناتا ہے۔

آئی فون 16 ای کے ظاہر کو دو آئی فونز 14 (فرنٹ سے) اور 8 (بیک سے) کی طرح بتایا جا رہا ہے لیکن اس میں جدید اے 18 کی چِپ نصب ہے۔

اس کے علاوہ ایپل نے سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی کے لیے پہلا سی ون موڈیم، ایمرجنسی ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنس، میسجز اور فائینڈ مائی وایا سیٹلائیٹ بھی متعارف کرایا ہے۔

ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیٹری لائف کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بہترین آئی فون ہے جو سنگل چارج پر دیگر کے مقابلے میں 6 گھنٹے زیادہ چلتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں