بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

آئی فون 17 کا نیا ڈیزائن اور پاکستان میں اس کی ممکنہ قیمت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے اسمارٹ فون ’آئی فون 17‘ کی لانچنگ میں مہینوں باقی ہیں تاہم ابھی سے اس کا ڈیزائن، فیچرز اور متوقع قیمت سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 سیریز ستمبر 2025 میں لانچ کی جائے گی، تمام فونز بشمول آئی فون 17 پرو میکس کے بارے میں خبریں ہیں کہ ہارڈ ویئر اور ڈیزائن میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پرو کے ڈیزائن کی تصاویر زیرِ گردش ہیں جن سے اشارہ ملتا ہے کہ کیمرا ڈیزائن میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ علاوہ ازیں، یہ ماڈل پچھلے فونز کی نسبت تھورا موٹا ہوگا جس میں ممکنہ طور پر بڑی بیٹری نصب کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون کی قیمتوں‌ کے حوالے سے اہم خبر

لیک تصاویر ایپل کے ڈیزائن کے فلسفے میں ممکنہ تبدیلی کو ظاہر کرتی ہیں۔

توقع ہے نئے فونز میں A19 پرو چپ نصب ہے جو TSMC کے 3nm عمل کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جو اے آئی صلاحیتوں، بیٹری کی کارکردگی اور ملٹی ٹاسکنگ کو بہتر بناتا ہے۔

کیمرے کی بات کی جائے تو آئی فون 17 میں ڈبل ریکارڈنگ کی صلاحیت خصوصی طور پر ہو سکتی ہے۔ اس میں کم روشنی کے دوران کارکردگی میں بہتری اور سینسر بھی متوقع ہیں۔

پرو ماڈلز میں وانپ چیمبر کولنگ سسٹم بھی ہو سکتا ہے جس کا مقصد صارفین کے کاموں اور طویل استعمال کے دوران فونز کو زیادہ گرم ہونے سے بچانا ہے۔

پرو ماڈلز میں 256 جی بی اور 2 ٹی بی تک اسٹوریج شامل ہو سکتی ہے۔

اگرچہ قیمتوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن رپورٹس ہیں کہ آئی فون 17 پرو میکس کی ابتدائی قیمت تقریباً 1,199 ڈالر ہے۔

پاکستان میں پرو میکس کی قیمت 570,000 سے 575,000 کے درمیان ہونے کی توقع ہے۔ اسٹینڈرڈ آئی فون 350,000 روپے کا ہو سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں